روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے سبکدوش ہونے والی اوباما انتظامیہ پر الزام
لگایا ہے کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر جھوٹے الزام لگا کر
انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔مسٹر پوتن نے کل یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ
کے خلاف پیش
کئے گئے دستاویزات اوباما انتظامیہ کی نو منتخب صدر ٹرمپ کی
پوزیشن کو کمزور کرنے کی سمت میں کی جا رہی کوششوں کا حصہ ہیں۔
ڈوزیئر میں لگائے گئے ایک الزام کو پوتن نے جعلی قرار
دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 2013ء میں ماسکو کے ایک ہوٹل میں ٹرمپ جنسی
نوعیت کی حرکات میں ملوث پائے گئے۔